خالق ہیں آپ مالک کون و مکاں ہیں آپ رازق ہیں آپ خلق کے روزی رساں ہیں آپ

خالق ہیں آپ مالک کون و مکاں ہیں آپ رازق ہیں آپ خلق کے روزی رساں ہیں آپ

احمرؔ جلیسری (آگرہ)


خالق ہیں آپ مالک کون و مکاں ہیں آپ
رازق ہیں آپ خلق کے روزی رساں ہیں آپ
کون و مکاں ہیں قبضۂ قدرت میں آپ کے
مختار کل ہیں مالک دونوں جہاں ہیں آپ
کُن کہہ دیا تو بن گئی یہ ساری کائنات
پہنچے کہاں تک عقل بشر، بیکراں ہیں آپ
انسان کو تلاش میں صدیاں گزر گئیں
کوئی پتہ چلا نہیں پایا کہاں ہیں آپ
مانا کہ تخت آپ کا عرش بریں پہ ہے
فرش زمین پہ بھی تو مکیں مہرباں ہیں آپ
دیکھا نہیں ہے پھر بھی ہے ہر شخص سجدہ ریز
یہ کیسا فلسفہ ہے عجب حکمراں ہیں آپ
احمرؔ غریب کو بھی کرم سے نوازیئے
بندہ ہے یہ بھی آپ کا اللہ میاں ہیں آپ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے