مالکِ ہر دو جہاں تو بڑا ہے مہرباں سب کریں تیرا بیاں اکرمِ ذی جاہ ہے

مالکِ ہر دو جہاں تو بڑا ہے مہرباں سب کریں تیرا بیاں اکرمِ ذی جاہ ہے

اسرار جامعی




مالکِ ہر دو جہاں
تو بڑا ہے مہرباں

سب کریں تیرا بیاں
اکرمِ ذی جاہ ہے


اک تو ہی اللہ ہے
بس تو ہی اللہ ہے


تیری قدرت سب پہ ہے
تیری رحمت سب ہے


تیری شفقت سب ہے
قادر و ذی جاہ ہے


اک تو ہی اللہ ہے
بس تو ہی اللہ ہے


اِس جگہ اللہ تو
اُس جگہ اللہ تو


ہر جگہ اللہ تو
حاضر و ذی جاہ ہے


اک تو ہی اللہ ہے
بس تو ہی اللہ ہے


اونٹ بکری مچھلیاں
مور بلبل تتلیاں


سب کا تو روزی رساں
رازق و ذی جاہ ہے


اک تو ہی اللہ ہے
بس تو ہی اللہ ہے


کوہ و دریا بحر و بر
پھول پتے اور ثمر


سب میں تو ہے جلوہ گر
ناظر و ذی جاہ ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے