الا لیت شعری ہل ابیتن لیلۃ

الا لیت شعری ہل ابیتن لیلۃ

محمد ادریس صاحب کاندھلوی



الا لیت شعری ہل ابیتن لیلۃ


بمکۃ مہوی الروح اول منزل
کاش مجھ کو اس کا علم ہو کہ میں مکہ مکرمہ میں کوئی شب گزاروں گا جو کہ دنیا میں روح کا محبوب ترین مقام اور پہلی منزل ہے
الا لیت شعری ہل ارانی محرماً


لبیت عتیق فی ملاء مذیل
کاش مجھ کو علم ہو کہ میں اپنے آپ کو ایک لمبی چادر میں احرام باندھے ہوئے دیکھوں گا
اودع جیرانی و احمل قربتی


علی کاہل منی ذلول مرحل
اور اپنے پڑوسیوں کو رختصت کروں گا اور اپنا مشکیزہ مونڈھے پر رکھ بیت اللہ کے لئے روانہ ہو جاؤں گا
افر الی المولی ایمم بیتہ


واطوی الفیا فی مرحلا بعد مرحل
اپنے مولی کی طرف بھاگوں اس کے گھر کے ارادے سے اور بیابانوں کو قطع کرتا ہوامنزل در منزل اس کے گھر تک پہنچوں
اطوف و اسعی داعیا و ملبیا


اَجر و رائی ذیل مرط مرجل
اور پھر اس کے گھر کا طواف کروں اور زبان پر دعا اور تلبیہ ہو اور پیچھے سے چادر گھسٹتی ہوئی ہو
و حتام تلہو بدالدنی والدمی و قد


تمتعت من لہو بہا غیر معجل
اور اے نفس کب تک دنیاکے لہو و لعب میں مشغول رہے گا دنیا سے بہت کچھ منتفع ہوچکا
فیا صاحبی عجل و دع ہذہ الدنی


فہل عند رسم دارس من معول
پس اے میرے ساتھی جلدی کر اور دنیا کو چھوڑ بھلا کہیں پرانے کھنڈر (دنیا) بھی جی لگانے کے قابل ہیں
واحرم لہو خلع ثیابک کلہا


لدی الستر الا لبسۃ المتفضل
بیت اللہ کے لئے احرام باندھ اور سب کپڑے اتار دے صرف ایک کپڑا احرام کا رہنے دے (والمتفضل اللابس ثوبا واحد اذا ارادہ خفۃ فی العمل)
و یا حادیا شد الرحال و لا تقف


بسقط اللوی بین الدخون فحومل
اے حدی پڑھنے والے مکہ مکرمہ کے لئے کجاوہ باندھ اور تودہ ریگ کے منتہا پر کہ جو قمام دخول اور حومل کے درمیان واقع ہے وہاں ٹھہرنے کی ضرورت نہیں
و سر بی الی البیت الحرام و لا تعج


بنا بطن خبت ذی حقاف عقنقل
اور سیدھا بیت اللہ کی طرف لے چل اور پست زمین ٹیلے والی میں مت لے جانا
و اسرع مطایانا الی ارض مکۃ


کارخاء سرحان و تقریب تتفل
اور ہمارے اونٹوں کو مکہ کی سرزمین کی طرف تیزی کے ساتھ لے چل جس طرح بھیڑیا اور لومڑی سرپٹ جاتی ہے
اور انزل ببطحاء الحجاز بعا عنا


نزول الیمانی ذی العیاب المحمل
اور بطحا و مکہ میں ہمارا سامان اتار جس طرح یمنی تاجر اپنے کپڑے لے کر اتر تا ہے
و سربی الی ارض حرام صیودہا


و حمل السلاح فیہ غیر محلل
اور مجھ کو ارض حرم کی طرف لے چل جس سرزمین میں شکار کرنا حرام ہے اور وہاں ہتھیار کا اٹھانا بھی حرام ہے
ولیس یحل فیہ تنفیر طائر


ولا عضد شوک او حشیش لمختلی
اور وہ سرزمین ایسی محترم ہے کہ اس میں کسی پرند کا بدکانا اور وہاں کی گھانس اور کانٹوں کا کاٹنا بھی ناروا ہے
الی قبلۃ الطاعات و الذکر والدعا


لکل منیب خاشع متبتل
اس بیت اللہ کی طرف لے چل کہ جو ہر خدا پرست کے لئے قبلہ عبادت اور قبلہ دعا ہے
الی قبلۃ الاٰمال موطن صبوۃ


مخیم لذات و سوق المؤمل


اور قبلہ ہے آرزوؤں کا اور وطن ہے رغبتوں کا اور خیمہ ہے لذتوں کا اور بازار ہے امیدوں کا
الی مرکز النور الالہی والہدی


و مہبط املاک المہیمن من عل
جو مرکز ہے انوار و تجلیات کا اور معدن ہے ہدایت اور فرشتوں کی جائے نزول ہے
الی خیر ارض بورکت و تقدست


الی مولد المختار اکرم مرسل
ایسی مبارک اور مقدس زمین کی طرف لے چل کہ جو اکرم المرسلین ﷺ کا مولد ہے
فقد ولد المختار فیہا و نبئا


و منہا سری لیلا الی ربہ العلی
اسی مبارک زمین میں آپ پیدا ہوئے اور یہیں آپ کو نبوت ملی اور یہیں آپ کو معراج ہوئی
و فیہا کلام اللہ انزل اولا


ومنہا مشی نحو الجنوب و شمالی
اور اسی زمین میں سب سے پہلے اللہ کا کلام اترا اور پھر یہیں سے شمال اور جنوب میں پہنچا
و فیہا ابتدا تعمیر بنیان دینہ


وزلزل اس الکفرای تزلزل
اور مکہ ہی میں دین کی بنیاد رکھی گئی اور کفر کی بنیادیں یہیں سے ہلیں
و منہا ابو بکر و من تربہا عمر


و من طینہا عثمان من ذرہا علیے
اور اسی مکہ کی زمین سے ابوبکر اور عمر اور عثمان اور علی ؓپیدا ہوئے
وفیہا مقام و الحطیم و زمزم


و فیہا حراء للنبی المزمل
اور اسی زمین میں مقام ابراہیم اور حطیم اور زمزم اور غار حراء ہے
سلام علی تلک المعاہد کلہا


سلام محب شیق متململ
سلام ہو ان تمام مقامات پر سلام ایک شائق اور بے تاب محب کا
مدی الدہر ما غنی مغن و انشدا


قفا نبک من ذکریٰ حبیب و منزل
ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جب تک کہ کوئی مغنی قفا نبک من ذکری حبیب و منزل کا نغمہ گاتا رہے

اللہم یسر علینا زیارۃ حرمک و حرم نبیک ﷺ من قبل ان تمیتنا و ادم علینا الاقامۃ بحرمک و حرم رسول ﷺ الی ان نتوفی آمین یا رب العالمین سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون وسلام علی المرسلین والحمد للہ رب العالمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے