خالق، مالک، اعلیٰ تو ہی سب سے عظمت والا تو ہی

خالق، مالک، اعلیٰ تو ہی سب سے عظمت والا تو ہی

محمد افضل خان ، ہوڑہ




خالق، مالک، اعلیٰ تو ہی
سب سے عظمت والا تو ہی


شاہ و گدا سب تیرے غلام
پاتے ہیں تجھ سے انعام


عزت ذلت ہاتھ میں تیرے
شہرت دولت ہاتھ میں تیرے


جس کو چاہے علم و ہنر دے
تو ہی روزی روٹی گھر دے


رکھوالا عالم کا توہی
سب سے برتر بالا تو ہی


روز وشب ہیں تیرے دم سے
ہم ہیں زندہ تیرے کرم سے


تیری ثنا پڑھتا ہے افضلؔ
دم تیرا بھرتا ہے افضل

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے