میں اکثرسوچاکرتاہوں شجریہ ڈاب کے کس نے اگائے ہیں

میں اکثرسوچاکرتاہوں شجریہ ڈاب کے کس نے اگائے ہیں

حشمت کمال پاشاؔ



میں اکثرسوچاکرتاہوں
شجریہ ڈاب کے کس نے اگائے ہیں
کہ ڈابوں میں کہاں سے آتا ہے پانی یہ میٹھاسا


نظرجائے جہاں تک دوراس نیلے گگن پر
میں اکثرسوچاکرتاہوں
کہ ننھے منے چمکیلے سے تاروںکو
انہیں آکاش پہ کس نے سجایاہے


میں اکثرسوچاکرتاہوں
بنایاہے یہ کس نے چنداماماکو
جوشب بھرآسماں پروہ چمکتاہے
جوچلتا ہوں تومیرے ساتھ چلتاہے


یہ اکثرسوچاکرتاہوں
مجھے پیداکس نے…؟


مری امی یہ کہتی ہیں
کہ اک خالق ہے ان ساری ہی چیزوںکا
وہی برتروبالا ہے
وہی اللہ تعالیٰ ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے