مالک بھی تو مختار بھی تو ہے مرا

مالک بھی تو مختار بھی تو ہے مرا

حبیب احسنؔ (کراچی)


مالک بھی تو
مختار بھی
تو ہے مرا
خلاق بھی، رزاق بھی
ارض و فلک ،ماہ و نجوم
تیرے نشاں
اور سب کے سب
تیری ثنا کے ترجماں
کیوں کرکہیں
ہم سب تجھے
راز نہاں
تیراکرم اور
بارش رحمت رہے
یونہی سدا
میرے خدا!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے