دشت کو تاریکیوں میں روشنی دیتا ہے کون مجھ کو ہر لمحہ شعور زندگی دیتا ہے کون

دشت کو تاریکیوں میں روشنی دیتا ہے کون مجھ کو ہر لمحہ شعور زندگی دیتا ہے کون

قاری محمد اسحق حافظؔ سہارن پوری



دشت کو تاریکیوں میں روشنی دیتا ہے کون
مجھ کو ہر لمحہ شعور زندگی دیتا ہے کون
ان کے دل میں کون اگاتا ہے اطاعت کا شعور
اہل ایماں کو متاع بندگی دیتا ہے کون
آرزؤں کے سفر میں زندگی کے نام پر
میرے دل کو چند لمحوں کی خوشی دیتا ہے کون
کون پھیلاتا ہے ہردم معرفت کا دائرہ
حق پرستوں کو جمال آگہی دیتا ہے کون
کس سے ملتا ہے حیات معتبر کا سلسلہ
ہر نفس پر نور عرفاں خودی دیتا ہے کون
بخشتا ہے کون دل والوں کو معیار وفا
دوستوں کو اعتبار دوستی دیتا ہے کون
کون اے حافظ ؔ بتاتا ہے شہادت کا مقام
مرنے والوں کو حیات دائمی دیتا ہے کون

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے