نور و ظلمت سے عیاں ہے عظمت پروردگار ابتدا تا انتہا ہے سطوت پروردگار

نور و ظلمت سے عیاں ہے عظمت پروردگار ابتدا تا انتہا ہے سطوت پروردگار

ڈاکٹر عقیلؔ ہاشمی (حیدر آبار دکن)


نور و ظلمت سے عیاں ہے عظمت پروردگار
ابتدا تا انتہا ہے سطوت پروردگار
لم یلد کی شان اللہ الصمد کی آن ہے
رمز سبحان الذی ہے رفعت پروردگار
وحدت و کثرت میں آتا ہے نظر وہ کبریا
کون جانے اس میں کیا ہے حکمت پروردگار
ذرہ ذرہ میں ہیں پوشیدہ نہاں انوار حق
ہر طرف ہے جلوہ فرما قدرت پروردگار
جنت و دوزخ، زمین و آسمان جن و ملک
آدم خاکی میں بھی ہے طلعت پروردگار
پتے پتے سے عیاں ہیں قدرتیں اس کی یہاں
بٹ رہی ہے چار سویوں دولت پروردگار
شکر کی منزل نظر آئی، عقیلؔ ہاشمی
رات دن ہر ہر قدم پہ نعمت پروردگار

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے