ملتا نہیں کسی کو بھی اس کی عطا بغیر بنتی نہیں ہے بات خدا سے دعا بغیر

ملتا نہیں کسی کو بھی اس کی عطا بغیر بنتی نہیں ہے بات خدا سے دعا بغیر


حمد باری تعالیٰ


ملتا نہیں کسی کو بھی اس کی عطا بغیر
بنتی نہیں ہے بات خدا سے دعا بغیر


ہلتا نہیں ہے پتا بھی رب کی رضا بغیر
وہ چاہے تو مریض ہو اچھا دوا بغیر


ربِّ جہاں کی نعمتیں سب لاجواب ہیں
بنتا ہمارا کیا ذرا سوچو ہَوا بغیر


ہے کامیابی صرف رضائے الہٰ میں
منزل نہ پاسکے گا تُو ربّ کی رضا بغیر


حمد و ثنا سے قلب کو ملتی ہیں دھڑکنیں
آسودگئی دل نہیں حمد و ثنا بغیر


گستاخِ مصطفی پہ خدا کا عذاب ہو
گستاخ کوئی بچ نہ سکے گا سزا بغیر


روشن رہے چراغِ محبت رسول ﷺ کا
کامل نہ ہوگا ایماں بھی شمس الضحیٰ بغیر


ساری عبادتوں کا فقط مغز ہے دعا
بے کیف ہیں عبادتیں طاہرؔ دعا بغیر


شاعرِ حمد و نعت طاہرؔ سلطانی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے