اپنے رب کی صفات لکھتے ہیں سب سے اعلیٰ ہے ذات لکھتے ہیں

اپنے رب کی صفات لکھتے ہیں سب سے اعلیٰ ہے ذات لکھتے ہیں

طاہرؔسلطانی (کراچی)


اپنے رب کی صفات لکھتے ہیں
سب سے اعلیٰ ہے ذات لکھتے ہیں


رب سے توفیق جب بھی ملتی ہے
قلب کی واردات لکھتے ہیں


ہم پہ رحم و کرم جو تیرا ہے
ہم وہی التفات لکھتے ہیں


جس میں رب کی رضا نہ ہو شامل
اس کو نقص حیات لکھتے ہیں


حمد لکھیں بھلا مجال کہاں
قلب کی کیفیات لکھتے ہیں


ہم سے منسوب جو حرم میں ہوئے
ہم وہی واقعات لکھتے ہیں


ہم پہ رب کا کرم ہوا طاہرؔ
ہم جو رب کی صفات لکھتے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے