میری جانب نہ کیا دست تونگر تونے دیدیا خود ہی بہت پھاڑ کے چھپر تونے

میری جانب نہ کیا دست تونگر تونے دیدیا خود ہی بہت پھاڑ کے چھپر تونے

حافظ عبدالعزیز یاسؔ چاندپوری


میری جانب نہ کیا دست تونگر تونے
دیدیا خود ہی بہت پھاڑ کے چھپر تونے


اپنا محتاج بنایا یہ کرم ہے تیرا
شکر ہے مجھ کو پھرایا نہیں دردر تونے


کس طرح تیری عطائوںکی میںتعریف کروں
بھردئے ہیں مرے کشکول میں گوہر تونے


فضل سے اپنے عطا کی ہے ہراک شے مجھ کو
قابل رشک بنایا ہے مقدر تونے


میری کیا بات ہے کس بات پہ میں نا زکروں
سینکڑوں مجھ سے بنائے ہیں سخنور تونے


ابرہہ کعبے کو جس وقت گرانے آیا
تو ابابیلوں سے برسادئے پتھر تونے


یاسؔ تو ذرۂ ناچیز ہے اے رب کریم
اپنی رحمت سے کیا اس کو منور تونے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے