ترے کرم ہی سے یہ کائنات باقی ہے حیات باقی ہے، ذوقِ حیات باقی ہے

ترے کرم ہی سے یہ کائنات باقی ہے حیات باقی ہے، ذوقِ حیات باقی ہے

سیدظہورمہدیؔ (کراچی)


ترے کرم ہی سے یہ کائنات باقی ہے
حیات باقی ہے، ذوقِ حیات باقی ہے


نظام عالم ہستی کا ہے کسے ادراک
شعورِ ذات، حیات و ممات باقی ہے


یہ لفظ کن تری قدرت کا اک کرشمہ ہے
فنا ہر ایک کو ہے تیری ذات باقی ہے


ترا یہ جود و کرم ہم گناہ گاروں پر
خوشا نصیب ترا التفات باقی ہے


ہمارے فکر کی حد سے ہے ماورا تری حمد
تمام عمر لکھوں حسنِ ذات باقی ہے


ازل کی صبح سے شام ابد تلک مہدیؔ
اسی کے حکم سے یہ کائنات باقی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے