تیرا ثانی نہیں ہے کوئی اے خدا ہر طرف ہے حکومت تری اے خدا

تیرا ثانی نہیں ہے کوئی اے خدا ہر طرف ہے حکومت تری اے خدا

مشرف حسین محضرؔ (علی گڑھ)



تیرا ثانی نہیں ہے کوئی اے خدا
ہر طرف ہے حکومت تری اے خدا


تیری تخلیق حکمت سے خالی نہیں
وہ اندھیرا ہو یا روشنی اے خدا


یہ کرم کم نہیں بخش کر زندگی
تو نے انساں کو دی آگہی اے خدا


اس سے میرا یقیں چھن نہ جائے کہیں
معتبر کردے اب زندگی اے خدا


میں اکیلا رہِ حق پہ ہوں گامزن
لاج رکھ لے جہاں میں مری اے خدا


ظلمتوں سے جو گزروں تو ایمان کی
مجھ میں بکھری رہے چاندنی اے خدا


محضرِؔ بے نوا کی دعا ہے یہی
اس کو کردے مطیعِ نبیؐ اے خدا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے