مرزامحمدمقیم بیجاپوری
مجھے فیض کچ بخش تج دھیان کا
الٰہی تو حافظ ہے ایمان کا
مرا دین ایمان سارا سوں توں
مرے جیو میں کیتا ہے ٹھارا ستوں
مجے جگ میں یارب پرامید کر
اتن کے بچن کوں توں جاوید کر
خدایا تو داناں ہے مجہ حال پر
کہ چوکیاں ہوں یا چوک افعال پر
نہیں مجہ عقل نیک افعال سوں
ڈھلیاں نفس غفلت میں بدحال سوں
نہ طاقت کدھیں کچ عبادت کیا
نہ تیرے امر کی اطاعت کیا
کیا نفس سرکش سواس دھات کے
سکیانیں پکڑنے اپر ہات کے
کہ غالب ہو مچ پر اہے نفس یوں
ترنگ کوں چلا دے چڑ نہاں جوں
کہ پکڑیا ہوں یاں آس ہو شرم سار
کہ اپنے کرم سوں بخش منج غفار
0 تبصرے