اے خدائے لم یزل میرے جنوں کی لاج رکھ

اے خدائے لم یزل میرے جنوں کی لاج رکھ

ایازؔ صدیقی


اے خدائے لم یزل میرے جنوں کی لاج رکھ
جس کے ذرّے چاند سورج ہوں وہ صحرا دے مجھے


اے صبا سرکارؐ کے روضے پہ پہنچادے مجھے
گنبدِ خضرا کی تنویروں سے نہلادے مجھے


جس کی نورانی فضا سے جل اٹھیں دل میں چراغ
اے ہوائے شوق اس منزل پہ پہنچادے مجھے


خلدِ طیبہ جائوں یارب اور وہیں کا ہو رہوں
عشق کی وہ دائمی زنجیر پہنادے مجھے


سبز گنبد کی زیارت کو ترستا ہوں ایازؔ
’’واں تلک کوئی کسی حیلے سے پہنچادے مجھے‘‘

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے