اکرام تبسمؔ((لاہور)
میرے خدا، میرے خدا
کوئی نہیں تجھ سے بڑا
میرے خدا، میرے خدا
تجھ سے اے رب العالمیں
قائم ہے یہ دنیا و دیں
سارے نظارے دلنشیں
تو جو نہیں کچھ بھی نہیں
بے کار ہے ہر نظریہ
میرے خدا میرے خدا
تیرے کرم سے ہیں رتیں
پھولوں پھلوں کی دولتیں
سارے جہاں کی نعمتیں
سب پر ہیں تیری رحمتیں
تیرا کرم سب پر ہوا
میرے خدا میرے خدا
تیرے کرم سے اے سخی
سورج، ستارے چاند بھی
بکھرا رہے ہیں روشنی
تیری عطا ہے زندگی
ہر شے میں تو جلوہ نما
میرے خدا میرے خدا
یہ روشنی یہ رنگ و بو
ہے نور تیرا چار سو
دنیا کے ہر منظر میں تو
ہر لب پہ تیری گفتگو
ہر سمت ہے چرچا ترا
میرے خدا میرے خدا
اچھا ہوں یا میں ہوں برا
بندہ تو ہوں آخر ترا
تیرا کرم ہوں چاہتا
سن لے مری یہ التجا
سیدھا مجھے رستہ دکھا
میرے خدا میرے خدا
0 تبصرے