ظہیر غازی پوری
جلوہ دکھانے والا تو
دل میں سمانے والا تو
جلتے دہکتے شعلوں میں
پھول کھلانے والا تو
اپنی حد میں ہم محصور
سارے زمانے والا تو
زخم لگانے والے ہم
درد مٹانے والا تو
پیڑ، پہاڑ، انساں، حیواں
سب کو جِلانے والا تو
لفظ و فکر کے ہم محتاج
ذہن پہ چھانے والا تو
ہم ہیں پا بستہ مجبور
دل میں لانے والا تو
دنیا بھر میں انساں کی
بھوک مٹانے والا تو
0 تبصرے