نعتِ رسولِ مقبول ﷺ جب ہر طرف ہی بحرِ مسائل دکھائی دے لوں مصطفیٰ ؐ کا نام تو ساحِل دکھائی دے آقاؐ کی ذاتِ عین کی سچائی کے سوا مجھ کو تو سارا دہر ہی باطِل دکھائی دے اِس عالمِ شہود میں اِک نقش بھی نہیں جو شاہؐ کے شہود کے قابِل دکھائی دے میں جب بھی ڈالوں آپؐ کے عُشاق پر نظر پروردگار بزم میں شامِل دکھائی دے دیکھا ہے جب سے دل پہ ـمحمدؐ لکھا ہوا میں جس طرف بھی دیکھوں مجھے دل دکھائی دے اُن پر درودِپاک اے قالَب تُو بھیجنا وقتِ نشُور گر کوئی مشکِل دکھائی دے واصفؔ میں سوچوں نعت جب آنکھوں کو موند کر مجھ کو مرے شعور کی منزل دکھائی دے
0 تبصرے