گردانتے نہ کیسے بھلا بے نَوا مجھے

گردانتے نہ کیسے بھلا بے نَوا مجھے

حمدِ ربِ جلیل سیدانورجاویدہاشمیؔ


گردانتے نہ کیسے بھلا بے نَوا مجھے
توفیق حمد کی جو نہ دیتا خدا مجھے
کرتا نہ گر طلب مرا ربّ الُعلیٰ مجھے
سنتا جہانِ حمد میں کوئی بھلا مجھے
جو رب نے دی ہے بارِ امانت اٹھائی ہے
حیرت سے کیوں نہ دیکھتے ارض و سمأ مجھے
وہ لاشریک ہوکے بھی میرا شریک ہے
صَلُّو عَلِیہٖ وَسلِّموا سکھلاگیا مجھے
آقاﷺ سی کس کو عظمت و رفعت عطا ہوئی
آیا نظر نہ کوئی بھی بعد از خدا مجھے
مدحت رسولؐ کی ہے ثنأ کردَگار کی
کیوں کر نہ ہاشمیؔ کہیں مدحت سرا مجھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے