Khayal e Mustafa Dil Se Na Ek Pal Bhi Juda Hoga > Mohsin Baishan Hasrat

Khayal e Mustafa Dil Se Na Ek Pal Bhi Juda Hoga > Mohsin Baishan Hasrat

خیالِ مصطفیٰ دل سے نہ اک پل بھی جدا ہوگا
زباں پر ہرگھڑی نامِ محمد مصطفیٰ ہوگا
ہوا ہے آپ سا کوئی نہ ہوگا دوسرا کوئی
بروزِ حشر بس اک آپ کا ہی آسرا ہوگا
مدینے میں مجھے بھی یا رسول اللہ بلا لیجے
وہاں ہرہر قدم پر ایک اک سجدہ ادا ہوگا
زباں پر یا محمد کی رہے گی رٹ ہمیشہ ہی
بوقتِ نزع ہونٹوں پر مرے صلِّ علیٰ ہوگا
بیاں عظمت محمد کی کروں میں کس طرح حسرتؔ
مرے الفاظ سے کیسے بھلا یہ حق ادا ہوگا

محسن باعشن حسرت

۴؍پرنسپ اسٹریٹ۔سکنڈ فلور۔کولکاتا۔۷۲

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے