Wo pekar e Noor Ke wo Kamli Wale > Mehdi Partab ghadi

Wo pekar e Noor Ke wo Kamli Wale > Mehdi Partab ghadi

وہ پیکر نور کے وہ کملی والے
قدم بوسی کریں جس کے اُجالے
جو آنکھیں دل کی کھولو اُن کو دیکھو 
نبی کی عظمت و رفعت کوسمجھو
بڑے احسان ہیں ہم پر نبیؐ کے
کہ قرباں جائیں ہم اور اُن کے صدقے
شریعت پر عمل جو کرلے اُن کی
تو سیرت اُس کی ہو صدیق ؓ جیسی
وہ رحمت اور سخاوت کے سمندر
نہیں اُن سا ہے کوئی غُربا پرور
درود اُن پر پڑھو ہر آن مہدیؔ
کرو قربان اُن پر جان مہدیؔ

مہدیؔ پرتاپ گڑھی

۲۸۔اسکول وارڈ ،پرتاپ گڑھ۔۲۳۰۰۰۱(یوپی)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے