پڑھ کے روزوشب ترے قرآن کو

پڑھ کے روزوشب ترے قرآن کو



پڑھ کے روزوشب ترے قرآن کو
زندگی ملتی رہی ایمان کو

یہ تری حمدوثناکافیض ہے
چومتے ہیں سب میرے دیوان کو

جسم کو انفاس سے روشن کیا
تونے کیا بخشانہیں ایمان کو

دھڑکنوں کے لب پہ تیرا نام ہے
دل سمجھتا ہے ترے احسان کو

اے خدا حافظؔ بھکاری ہے ترا
یہ خداسمجھے ہے کب دھنوان کو

حافظؔ کرناٹکی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے