Khusbu Se Muattar Jo Madeene Ki Zameen Hai > Anjum Barwi

Khusbu Se Muattar Jo Madeene Ki Zameen Hai > Anjum Barwi

خوشبو سے معطر جو مدینے کی زمیں ہے
در اصل وہ ہم رتبۂ عرش ِ بریں ہے
فرمان نبیؐ میں تو وہ مومن ہی نہیں ہے
جس شخص کو جنت کا نہ دوزخ کا یقیں ہے
اس پیکرِ انوار کی توصیف کروں کیا
آئینہ بھی شرمندہ ہے وہ روئے حسیں ہے
کفّار بھی سارے یہی کہتے تھے ہمیشہ
 ہر قول ترا صدقِ تو صادق و امیں ہے
کیا ہم سے بیاں سیرتِ محبوب خدا ہو
توصیف میں جب صفحۂ قرآن ِ مبیں ہے
انجمؔ ہے سہارا مجھے اس ماہ ھدیٰ کا
وہ شافع محشر وہی سرورِِ دیں ہے 


انجم باروی

آئی۔۹۲؍رامیشور پور روڈ۔کولکاتا۔۷۰۰۰۲۴

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے