اولین حج اکبر
یہاں پر اولین احرام
باندھا باپ بیٹے نے
باندھا باپ بیٹے نے
عبودیت کا عہد تام
باندھا باپ بیٹے نے
باندھا باپ بیٹے نے
صدا لبیک کی گونجی
پہاڑوں پر چٹانوں پر
پہاڑوں پر چٹانوں پر
فرشتوں نے سنے نغمے زمیں
و آسمانوں پر
و آسمانوں پر
ادا کی رسمِ قربانی کمالِ صدق نیت سے
طوافِ خانہ کعبہ کیا
جوشِ اطاعت سے
جوشِ اطاعت سے
فرشتوں نے منائی عید آ کر
اس بیاباں میں
اس بیاباں میں
کہ پہلا حج اکبر تھا یہی
تاریخ انساں میں
تاریخ انساں میں
0 تبصرے