ہوا و حرص والا دل بدل دے میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

ہوا و حرص والا دل بدل دے میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

مولانا محمدادریسؔ انصاری نقشبندیؔ


ہوا و حرص والا دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے


بدل دے دل کی دنیا دل بدل دے
کرم فرما خدایا دل بدل دے


یہ کیسا دل ہے سینے میں الٰہی
نہ مردہ ہے نہ زندہ دل بدل دے


سنوں میں نام تیرا دھڑکنوں میں
مزا آجائے مولا دل بدل دے


رہوں بیٹھا میں اپنا سر جھکاکر
سرور ایسا ہو مولا دل بدل دے


تیرا ہو جائوں اتنی آرزو ہے
بس اتنی ہے تمنا دل بدل دے


کروں قربان اپنی ساری خوشیاں
عطا کر غم بس اپنا دل بدل دے


بدل دے دل کی دنیا دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے


جو ہو دیدار تیرا روزِ محشر
سکوں مل جائے ایسا دل بدل دے


رہوں میں سر بسجدہ تیرے در پر
خشوع ایسا خدایا دل بدل دے


ہٹالوں ماسوا سے اپنے دل کو
رہوں بس بن کے تیرا دل بدل دے


میری فریاد سن لے میرے مولا
بنالے اپنا بندہ دل بدل دے


نہیں حسنِ عمل لیکن خدایا
بدل نعم البدل اچھا بدل دے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے