شریک اس کا کوئی نہیں، وہ خدا ہے کہیں اس کے جیسا کوئی دوسرا ہے؟

شریک اس کا کوئی نہیں، وہ خدا ہے کہیں اس کے جیسا کوئی دوسرا ہے؟

انیس الحق انیسؔ (کراچی)



شریک اس کا کوئی نہیں، وہ خدا ہے
کہیں اس کے جیسا کوئی دوسرا ہے؟


جنا وہ کسی کا، نہ اس کا جنا ہے
وہ ہے ذاتِ مطلق، وہ رب العلیٰ ہے


خبر ذرہ ذرہ کی اس کو ہے ہردم
وہ سوتا کبھی ہے نہ وہ اونگھتا ہے


جو اوصاف اس نے بیاں کردئے ہیں
کوئی ان کا حامل کہیںبھی سنا ہے؟


سبھی عالمیں کے نظام اس کے تابع
اسی کا تو سارا یہ ارض و سما ہے


کبھی کچھ ہوا ہے؟ بلا اذن اس کے
حقیقت تو یہ ہے نہ پتہ ہلا ہے


انیسؔ اس کو بخشش نہ کیوں نہ میسر
عقیدت ہے جس کا، کہ واحد خدا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے