’’اردو میں نعتیہ شاعری‘‘ تذکرہ نگار…ڈاکٹر رفیع الدین اشفاق

’’اردو میں نعتیہ شاعری‘‘ تذکرہ نگار…ڈاکٹر رفیع الدین اشفاق

’’اردو میں نعتیہ شاعری‘‘
تذکرہ نگار…ڈاکٹر رفیع الدین اشفاق



یہ اس دور کی بات ہے جب اردو ادب میں حمد و نعت خال خال لکھی جاتی تھی۔ ۱۹۵۰ء کی دہائی میں ایک مرد مجاہد ایک عاشق رسول رفیع الدین اشفاق نے ’’اردو میں نعتیہ شاعری‘‘ پر تحقیقی کام کا مصمم ارادہ کیا۔ اللہ کریم کے فضل و کرم اور سرور انبیاء آنحضرتﷺ کے طفیل انہوں نے یہ عظیم کارنامہ ۱۹۵۵ء میں انجام دیا’’ اردو کی نعتیہ شاعری‘‘ پر ان کے تحقیقی مقالہ پر اُن کو ناگپور یونیورسٹی(بھارت) نے پی ایچ ڈی کی سند۱۹۵۵ء عطا کی رفیع الدین اشفاق کے اوّلین نعتیہ مقالے کو ۱۹۷۶ء میں علائو الدین خالد نے کراچی سے شائع کیا۔
آئیے دیکھتے ہیں ان کی تحقیق کے خدو خال کیا تھے۔ اس حوالے سے
’’اردو میں نعتیہ شاعری‘‘ کی فہرست مضامین پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
باب اوّل: (الف) نعت کی تعریف
(ب) مضامین نعت کے ماخذ ۱۔(قرآن) ۲۔(حدیث)
(ج) نعتیہ شاعری بحیثیت صنف سخن (د) لوازم نعت
(ہ) نعتیہ شاعری کے محرکات (و) نعت کی قسمیں
(۱) رسمی نعت ،(۲) مقصدی نعت،(۳) اصلاحی نعت
باب دوم: اردو نعتیہ شاعری کے ماخذ
(الف) عربی نعت (ب) فارسی نعت
(ج) نعت گوئی پر ہندوستانی صنمیات کا اثر
باب سوم: اردو میں نعت گوئی
( الف) آغاز (ب) قدیم دور کے اردو نعت گو شعراء اور نعتیہ محظوطات
حضرت سید محمد حسینی۔ سید محمد اکبر حسینی۔ نظامی۔ صدر الدین۔ عبدالملک بھروچی
سلطان محمد قلی قطب شاہ۔ مُلّا وجہی۔
غواصی۔صنعتی۔ابن تشاطی۔ نصرتی۔ سید بلاقی۔ طبیعی۔ مختار۔ قدرتی۔ فتاحی۔قصہ ہرنی کا
بازو فاختہ۔ قصیدۂ معجزہ۔ قصیدۂ معجزہ (جنونی)۔ نور نامہ
وفات نامہ سرور کائناتﷺ(دریا)۔وفات نامہ سرور کائناتﷺ(امامی)
۲۴۔ شمائل النبی ﷺ ( عبدالمحمد ترین)۔ ولیؔ
باب چہارم: قدما کا دور
سراج۔سودا۔نوازش علی شیدا۔باقر آگاہ۔
باب پنجم: نظیر اکبر آبادی
باب ششم: متوسطین کا دور
مولوی کرامت علی خاں شہیدی۔حکیم مومن خاں مومن۔راجہ مکھن لال مکھن
لطف علی خاں لطف۔نواب اختر محل اختر۔مولوی غلام امام شہید۔منشی شنکر لال ساقی
باب ہفتم: متاخرین کا دور
امیر مینائی۔سید محمد محسن کاکوروی۔شائق حیدر آبادی۔ صحو (متوفی ۱۳۲۴ھ)
باب ہشتم: دور جدید اور اس عصر کے دیگر شعراء
خواجہ الطاف حسین حالی۔مولانا شبلی۔مولانا احمد رضا خاں بریلوی۔نظم طبا طبائی
حمزہ۔معلی
باب نہم: دورِ حاضر
عزیز لکھنوی۔ علامہ اقبال۔ مولانا ظفر علی خاں۔ امجد حیدر آبادی۔ کشن پرشاد شاد۔ طوفان۔ حسرت حیدر آبادی۔ نواب فصاحت جنگ جلیل۔ اکبر میرٹھی ۔ دلو رام کوثری۔ سید محمد ہادی۔ زاہدہ خاتون۔ الیاس برنی۔ حفیظ جالندھری۔ بہزاد لکھنوی۔ ماہر القادری۔ نور جہاں نور
انیسہ شروانی۔ عرش ملسیانی۔رسول جہاں بیگم بیدل۔ حمید لکھنوی۔ نوشابہ خاتون
تہنیت النساء بیگم تہنیت ۔ بشیر زواری ۔ درد کاکوروی۔ برگ یوسفی۔
نعت رسول اللہﷺ…………… مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی
ہدیۂ نیاز بحضور حضرت رسالت پناہﷺ…مولانا محمد طیب
مقالہ کا خلاصہ ……… فہرست ماخذات
ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ڈاکٹر رفیع الدین اشفاق نے ’’اردو نعتیہ شاعری‘‘ کا عالمانہ محققانہ جائزہ پیش کیا ہے۔ اس جائزے میں ان کے تفکر و تدبر نے اردو نعتیہ ادب کو ایک شاہکار تذکرہ کی شکل میں یادگار خزانہ فراہم کیا ہے جو نہ صرف اردو نعت پر کام کرنے والوں کے لئے بلکہ ایک عام قاری کے لیے بھی نعتیہ ادب سے آگہی کا بہترین و موثر ذریعہ ہے۔
٭٭٭٭٭

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے