محمداکبرخان وارثی میرٹھی
ہمیشہ گناہوں کی عادت ہوئی
نہ مجھ سے تری کچھ عبادت ہوئی
ترے در پہ آیا ہوں با چشمِ تر
تو کر چشمِ رحمت سے مجھ پر نظر
سنا جب سے تجھ کو رحیم و غفور
یقیں ہوگیا بخش دے گا ضرور
طفیلِ جنابِ رسولِؐ کریم
کرم کر کرم کر غفور الرحیم
بحق حسنؓ اور طفیلِ حسینؓ
کرم سے مرے بخش دے والدین
بحال ضعفیانِ کل مومنین
توکر رحم یا ارحم الراحمین
اندھیری مری قبر میں اے غنی
تو کر نورِ ایمان کی روشنی
یہ اکبرؔ کہ از بس گنہ گار ہے
تری مغفرت کا طلب گار ہے
0 تبصرے