یاالٰہی پاک و اعلیٰ تیری ذات معرفت سے ماوراء تیری ذات

یاالٰہی پاک و اعلیٰ تیری ذات معرفت سے ماوراء تیری ذات

عارف حسین افسر


یاالٰہی پاک و اعلیٰ تیری ذات
معرفت سے ماوراء تیری ذات


بھیج سیدنا محمدؐ پر سلام
حیثیت سے اپنی برکت اور صلوٰۃ


بخش دے یارب خطائوں کو مری
خیر میں تبدیل فرما سیّات


نفس اور شیطاں کے شر سے دے پناہ
دے بلائوں اور فتنوں سے نجات


کردئے تیرے حوالے مسئلے
میرے رب تو ہی ہے حل المشکلات

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے