اک تو ہی اللہ ہے بس تو ہی اللہ ہے یہ زمین و آسماں

اک تو ہی اللہ ہے بس تو ہی اللہ ہے یہ زمین و آسماں

اسرارؔجامعی


اک تو ہی اللہ ہے
بس تو ہی اللہ ہے
یہ زمین و آسماں
چاند سورج کہکشاں
سب میں تو ہی تو عیاں
انور و ذی جاہ ہے
اک تو ہی اللہ ہے
بس تو ہی اللہ ہے
دل میں ایماں ہو مرے
لب پہ قرآن ہو مرے
سر پہ داماں ہو مرے
ارحم و ذی جاہ ہے
اک تو ہی اللہ ہے
بس تو ہی اللہ ہے
دل لگاکر ہم پڑھیں
نام دنیا میں کریں
باپ ماں کو خوش کریں
منعمِ ذی جاہ ہے
اک تو ہی اللہ ہے
بس تو ہی اللہ ہے
ہے ہماری یہ دعا
راستہ سیدھا دکھا
جس میں ہو تیری رضا
عادل و ذی جاہ ہے
اک تو ہی اللہ ہے
بس تو ہی اللہ ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے