اے خدائے بزرگ و برتر دے مجھ کو کامل یقین خود پر دے

اے خدائے بزرگ و برتر دے مجھ کو کامل یقین خود پر دے

ڈاکٹرامین انعامدار



اے خدائے بزرگ و برتر دے
مجھ کو کامل یقین خود پر دے


مژدۂ فتح دے شکست کو پھر
پھر زمیں کو وہی بہتر دے


پھر ابابیلیں آسماں سے اتار
ان کی چونچوں میں پھر تو کنکر دے


یا تو دے دے مصیبتوں سے نجات
یا مرے دل کو اب زمیں کردے


جن کی خوشبو سے جاں مہک اٹھے
ایسے میری زباں کو اکھشر دے


زیر ہے اور نہ پیش ہے یہ امینؔ
تو اگر چاہے تو زبر کردے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے