فرحت حسین خوشدل ؔ (ہزاری باغ)
اے خدا تیری عظمت کا کیا ہوبیاں‘تیرے اک لفظ کن سے ہے سارا جہاں
تو یہاں تو وہاں‘ تو عیاں تونہاں‘تیرے ایک لفظ کن سے ہے ساراجہاں
تیری عظمت بتائی نبی نے ہمیں‘ تیری وحدانیت پر یقیں ہے ہمیں
سب کا خالق ہے تو جتنے ہیں انس و جاں‘تیرے ایک لفظ کن سے ہے ساراجہاں
ہر نفس میں ثنا تیری کرتا رہوں‘ تیرے احکام پر ہی میں چلتا رہوں
حمد لکھتا رہوں دم بدم میں یہاں‘‘تیرے ایک لفظ کن سے ہے ساراجہاں
ارض کعبہ کو بھی ارض طیبہ کو بھی‘ دیکھ لوں آنکھ سے بے تمنا مری
ہو عنایت تری میں وہاں دوں اذاں‘تیرے ایک لفظ کن سے ہے ساراجہاں
تیر وحدانیت میرا ایمان ہے‘ میرے پیش نظر صرف قرآن ہے
دے ہدایت مجھے رہوں خوش گماں‘‘تیرے ایک لفظ کن سے ہے ساراجہاں
تیری حمدو ثنا کی ہو تکمیل بھی‘ دل میں روشن نبیؐ کی ہوقندیل بھی
کلمۂ حق ہو خوشدلؔ کو بس حرز جاں‘‘تیرے ایک لفظ کن سے ہے ساراجہاں
0 تبصرے