سورجؔ کرناٹکی کرناٹک
سارے جہاں کو تو نے چھِ دن میں ہے بنایا
تیری ثنا خدا یا تیری ثنا خدا یا
دیکھا جد ھر بھی ہم نے افلاک پہ زمیں پہ
ہر سمت تیرا جلوہ ہم کو نظر ہے آ یا
تو ہے رحیم و رحما ں تیر ا ہے ہم پہ احساں
تیرے کرم سے یا رب سینے میں دم ہے آیا
کیا چاند کیا ستارے دنیا کے کیا نظارے
نورِ محمّد ی اسے تو نے انہیں سجا یا
رزّاق تو ہے مولیٰ اور رزق دینے والا
نعمت سے تیری ہم نے جینے کا لطف پایا
صد شکر ہے یہ تیرا صدقے میں مصطفیٰا کے
راہوں پہ نیکیوں کی چلنا ہمیں سکھا یا
تو ہے کر یم سب کا سورجؔ کو روزِ محشر
صدقے میں مصطفیٰ اکے تو بخش دے خد ا یا
0 تبصرے