نعت
ڈاکٹر یوسف صابرؔ
رہتا ہے کہیں لوگ سمجھتے ہیں کہیں ہے
ہونا تھا مدینے میں میرے دل کو وہیں ہے
اُس کو پتہ ہے اُس سے لگی جو بھی جبیں ہے
دنیا میں کتنی پاک مدینے کی زمیں ہے
محفوظ ہے جہاں میں محمدؐ کی بدولت
خاتون مسلمان کی جو پردہ نشیں ہے
حق بات مصطفےؐ کی اب تو مان لے مشرک
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے
کرتے ہیں عمل اِس لئے کہ جان سے زیادہ
ہم کو قرآن اور حدیثوں پہ یقیں ہے
اللہ نے نصیب میں صدقے میں نبیؐ کے
ہر امتّی کے لکھ دی فردوسِ بریں ہے
اِس واسطے رہتی ہے میری روح مطمئن
دل کے مکاں میں یاد محمدؐ کی مکیں ہے
ہو باب کوئی دیکھ لو تاریخ اٹھا کر
اسلام کا ہر ایک عہد عہدِ زریں ہے
عشق نبیؐ میں ڈوب کے دیکھو ذرا صابرؔ
دنیا میں اس کی زندگانی کتنی حسیں ہے
Prof. Khan Yousuf Saber
LUNAR Housing Society, N-12
Plot No.2616, CIDCO
Rauze Bagh, Aurangabad-431001.(MS)
0 تبصرے