عاشقِ رسولﷺ… منیر قصوری

عاشقِ رسولﷺ… منیر قصوری

عاشقِ رسولﷺ… منیر قصوری


پروفیسر جناب منیرؔ قصوری صاحب علم شخصیت تھے۔ اُن کی نعتیہ شاعری حضور کریم ختمی مرتبت ﷺ سے سچے عشق کا نتیجہ ہے۔ حب رسول کریم ﷺ اُن کی نعتوں کے اشعار سے بدرجۂ اتم نمایاں ہے۔ وہ حضورﷺ کی نعت اللہ کی عبادت کے بعد ایک عبادت کا درجہ دیتے تھے۔ اس کا اظہار اپنی ایک نعت کے اشعار میں واضح طور پر کیا ہے۔ فرماتے ہیں ؎
جلووں کی کائنات ثنائے رسولﷺ ہے
روشن گر حیات ثنائے رسولﷺ ہے
حق آشنا کیا تو اُسی نے مجھے کیا
میرا شعورِ ذات ثنائے رسولﷺ ہے
میں اور نعت لازم و ملزوم ہوگئے
اب میری کائنات ثنائے رسولﷺ ہے


Urdu Naat Lyrics urdunaatlyricsdotcomNaat
Urdu Naat Lyrics urdunaatlyricsdotcomNaat

محولہ بالا اشعار سے اُن کی محبت رسول کریم اور نعت گوئی سے صاف ظاہر ہے۔ اُن کے تمام مجموعہہائے نعت عقیدت و محبت سے لب ریز ہیں۔ اُن کی نعتوں کی زباں سادہ و شگفتہ ہے۔ سلاست و روانی کی خوبی خاصی ہے۔ اندازِ بیاں
میں بے حد شیفتگی نظر آتی ہے۔ فنی طور وہ محتاط شاعر نظر آتے ہیں، جو کلام میری انتقادی نظر سے گزرا ہے وہ صاف و شفاف ہے اور خوبیوں سے مزین ہے۔ یاد رہے یہ ایک عاشقِ رسول ﷺ کا کلام اور عشق بہت سی پابندیوں سے ورا ہوتا ہے۔
خیام العصر محسن اعظم ملیح آبادی

{}{}{}

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے