نعت رسول اکرم ﷺ
دائم نبیؐ کی ذات سے اپنا رہے خلوص
یارب بلالؓ جیسا ہی ہم کو ملے خلوص
لے آئے تھے سمیٹ کے گھر بار جس طرح
صدیق ؓ سا دکھایا نہ تاریخ نے خلوص
بعد از نبی ؐ، نبی اگر ہوتے تو بس عمرؓ
اللہ کے رسولؐ سے اُن کا زَہے خلوص
ہوتی اگر جو تیسری بیوی اُنہی کی بس
تھے مصطفیﷺ کے سامنے عثمانؓ کے خلوص
کی فاطمہؓ سے مرتضیٰؓ کی شادی آپ نے
بستر پہ لیٹنے کے الگ ہی رہے خلوص
حسّان ہوں کہ سعدیؔ و جامی سے نعت گو
مدحِ نبیﷺ میں ہاشمیؔ برتا کیئے خلوص
0 تبصرے