عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد کے لیے کہا گیا سلام
سیدانورجاویدہاشمی
ہر سخن ور چاہتا ہے وہ لکھے سب سے الگ
حمد ونعت ومنقبت ہم نے بھی سو لکھّے الگ
کربلا والوں کی قر بانی سے یہ سیکھا سبق
بیعت ِ کُفّارِ دیں کرتی ہے رحمت سے الگ
بربنائے مسلک و دیں انتشار و افتراق
اس لیے ہیں منبرومسجدجُدا،سجدے الگ
خلق کو آزارجو پہنچائے وہ مومن نہیں
پیرو کارِ مصطفیٰ ﷺہیں فرقہ بندی سے الگ
مرضی ِ مولیٰ ، ہمہ اولے ٰ سے آگے کچھ نہیں
پیروی انسان قسمت سے کرے کیسے الگ!
تابِ گویائی سُخن کی سمت لائے ہا شمی ؔ
کیسے رہ سکتا ہے پھر حُسن ِ بیاں ہم سے الگ
سیدانورجاویدہاشمی
فلیٹ نمبر بی ۔۳۰۱ ال آمنہ ایوے نیو،
۷ڈی؍۱ سیکٹرسیون ڈی وَن نارتھ کراچی
0 تبصرے