نعت
ڈاکٹر یوسف صابرؔ
Mob.09326772575
چلے جس راہ پہ صحرا بنے گلزار دیکھیں گے
نبیؐ کے چاہنے والے نبیؐ کا پیار دیکھیں گے
مدینہ جا کے ہم بھی جلوہِ انوار دیکھیں گے
دکھائے گا خدا تو روضہ سرکارؐ دیکھیں گے
مہکتے گل خوشی سے جھومتے اشجار دیکھیں گے
مدینے کی سبھی گلیاں سبھی بازار دیکھیں گے
بدلتا ہے سماں کیسے مچل جاتی ہے جاں کیسی
سنا کر محفلوں میں نعتیہ اشعار دیکھیں گے
اگر ذکر نبیؐ کی ہر گھڑی عادت بنا لیں ہم
سکوں محسوس ہوتا قلب کو ہر بار دیکھیں گے
نبوتؐ جس جگہ حاصل ہوئی پیارے محمدؐ کو
ملے موقع تو جا کر اُس حرا کا غار دیکھیں گے
خوشی سے کیسی ہوگی اپنی حالت اُس گھڑی صابرؔ
ہوا ہم کو محمدؐ کا اگر دیدار دیکھیں گے
Prof. Khan Yousuf Saber
LUNAR Housing Society, N-12
Plot No.2616, CIDCO
Rauze Bagh, Aurangabad-431001.(MS)
0 تبصرے