Rakh Jis Rab Ka Tu Ho Ja Shamshi Qureshi

Rakh Jis Rab Ka Tu Ho Ja Shamshi Qureshi

رکھ جبیں رب کا تو ہوجا رَبّی الْاعلیٰ کے ساتھ
کثرتِ صلِّ علیٰ سے جُڑ شہِ بطحا کے ساتھ
آحریمِ ناز میں آدیدۂ بینا کے ساتھ
کر نظارہ جلوۂ حق کا رُخِ زیبا کے ساتھ
حُسنِ مہ صدقہ ہے صدقہ حُسنِ آقا کا مرے
چاند کو کیا رکھ کے دیکھوں میں رُخِ زیبا کے ساتھ
آمنہ کا بدرِ کامل اور صحابہ کا ہجوم
چرخ سے اک چانداُترا فرش پر ہالہ کے ساتھ
مستقل ایذا رسانی‘ گالیاں پھر بھی دعا
اللہ اللہ آپ کا حُسنِ عمل اعدا کے ساتھ
گُم ہوں شمسی ؔ عالمِ مدحِ نبی میں ہر نفس 
رہ کے بھی دنیا میں‘ میںرہتا نہیں دنیا کے ساتھ

شمسی قریشی

Moh:Usmanpur,Post,Jlalpur
Dist,Ambedkar(U,P) 

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. Slot Machines and Casinos Near Me - Mapyro
    Best casinos with Slot Machines and Casinos Near Me · Slots Empire Casino: The Ultimate Guide to Slots · LuckyLand: A Vegas-Style Casino Near Me · Red Dog: A 화성 출장안마 Vegas-Style 의정부 출장안마 Casino 의정부 출장마사지 Near Me 전라북도 출장안마 · 구미 출장샵 El Cortez Casino: A Vegas

    جواب دیںحذف کریں